Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی کمیونٹی سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے، صدر مملکت

Now Reading:

پاکستانی کمیونٹی سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے، صدر مملکت
افغانستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی سعودی عرب کی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشکل وقتوں میں پاکستان کی مددکرنے پر سعودی عرب کے تعاون کو سراہا جبکہ صدر مملکت نے اسلامی دنیا میں اتحاد کے فروغ ، علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے سعودی کوششوں کو بھی سراہا۔

[amazonad category=”Mobile”]

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مشترکہ عقیدے ، ثقافت ، روایت اور باہمی خیر سگالی کی بنیاد پر برادرانہ تعلقات ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد کے لئے باہمی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان توانائی ، سائنس ، ٹیکنالوجی ، زراعت اور ثقافت سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔ امید ہے کہ سعودی حکومت پاکستانی شہریوں پر سفری پابندیوں میں آسانی پیدا کرے گی ۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت خادمینِ حرمین شریفین اور سعودی عرب کی قیادت کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان ادارہ جاتی روابط کی مدد سے میڈیا اور ثقافت کے میدان میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔

ملاقات میں سعودی سفیر نے کہا کہ برادر ممالک کے مابین معیشت ، تجارت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر