
معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار کی آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شا سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان کے نوجوانوں کی اسکل ڈیویلپمنٹ اور زراعت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے حوالے سے آسٹریلین حکومت کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
[amazonad category=”Mobile”]
اس موقع پر آسٹریلیا میں پاکستانی نوجوانوں کے لئے انٹرنشپس، اسکالرشپس اور ان کی تعمیری شمولیت کے لئے دیگر اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے نوجوانوں میں سود مند تعلقات قائم کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کے لئے پاکستان اور آسٹریلیا کی یوتھ کونسلز کے مابین ویبنار منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News