Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیڈی بیئر کو ٹیڈی بیئر کیوں کہا جاتا ہے؟

Now Reading:

ٹیڈی بیئر کو ٹیڈی بیئر کیوں کہا جاتا ہے؟

اسٹف ٹوائے ٹیڈی بیئر دنیا بھر میں بچوں اور بڑوں میں یکساں طور پر مقبول ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس کھلونے کا نام ٹیڈی بیئر کیسے پڑا؟

اس کھلونے کا نام امریکا کے بیسویں صدر تھیوڈر روزویلٹ کے نک نیم پر رکھا گیا ہے۔

[amazonad category=”Electronics”]

سنہ 1902 میں امریکی صدر اپنے دوستوں کے ساتھ ریچھ کا شکار کرنے گئے،اتفاق سے اس دن تمام دوستوں کو شکار کرنے کے لئے ریچھ مل گیا لیکن صدر کو کوئی ریچھ نہ ملا۔

آخر دن ڈھلا اور سب لوگ آرام کرنے چلے گئے تو صدر کے سیکریٹری نے انہیں خوش کرنے کے لئے انوکھی حرکت کی ،اس نے کہیں سے ایک کالا ریچھ ڈھونڈا اور کسی طرح اس کے دونوں ہاتھ درخت سے باندھ دیے۔

Advertisement

اگلی صبح صدر روزویلٹ اٹھے تو سیکریٹری نے انہیں اپنا کارنامہ بتایا اور کہا کہ وہ چل کر اس ریچھ کا شکار کریں۔

پہلے تو صدر روز ویلٹ اس پر بہت خوش ہوئے، وہ اپنی بندوق اٹھا کر اس ریچھ کا شکار کرنے چل پڑے اور وہاں پہنچ کر اپنی بندوق اس کی طرف اٹھائی، لیکن اسی وقت ان کی نظر بے بس بندھے ہوئے ریچھ سے ملی اور اس کی آنکھوں میں انہیں بے بسی نظر آئی۔

صدر کا دل پگھل گیا اور انہوں نے بندوق نیچے کرتے ہوئے اسے آزاد کرنے کا حکم دے دیا۔

اس وقت صدر کے ساتھ کئی صحافی بھی موجود تھے، اگلے دن کے اخباروں میں ایک کارٹون چھپا جس میں صدر روز ویلٹ کے سامنے ایک ریچھ بندھا ہوا ہے اور وہ اس کی طرف بندوق اٹھائے کھڑے ہیں۔

جب عام لوگوں کو اس واقعے کے بارے میں علم ہوا تو انہیں صدر کی رحمدلی پر بے حد فخر اور خوشی محسوس ہوئی۔

 اس وقت تجارتی کمپنیوں نے فوراً موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے معصوم دکھنے والے بھالو بنانے شروع کردیے۔

Advertisement

جب سے اب تک یہ کھلونا دنیا بھر میں نہایت مقبول ہوچکا ہے اور اس کا نام صدر روز ویلٹ کے نام پر ٹیڈیز بیئر رکھ دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر