Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد کو ہرا بھرا رکھنے کے لیے باقاعدہ ہوم ورک کرنے کی ضرورت ہے، اسدعمر

Now Reading:

اسلام آباد کو ہرا بھرا رکھنے کے لیے باقاعدہ ہوم ورک کرنے کی ضرورت ہے، اسدعمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد کو ہرا بھرا رکھنے کے لیے باقاعدہ ہوم ورک کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت ہرا بھرا اسلام آباد مہم کا پہلا اجلاس ہوا جس میں ایم این اے راجہ خرم نواز، وزیر اعظم کے مشیر برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان  اور سی ڈی اے ماحولیات ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد کے لیے موزوں ترین مقامات ، پارکس ، سیکٹرز اور درختوں کے انتخاب پر تفصیلاً تبادلہ خیال ہوا۔

اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ’’نیا پاکستان‘‘ بنانے کیلئے سب سے پہلے ماحولیاتی آلودگی سے نجات حاصل کرنے کا عزم کیا تھا، اسکو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ اسدعمر نے درخت لگاؤ مہم میں اسلام آباد کی ٹائیگر فورس، یوسیز اور فلاحی تنظیموں کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ”سر سبز“ بنانے کے لیے ماضی میں ”ناموافق“ اور ”غیر موزوں“ درخت لگائے گئے جو پولن الرجی کا باعث بنے، جلد ہی آغاز کی جانے والی درخت لگاؤ مہم میں ایسے درختوں کا انتخاب کیا جائے گا جو اسلام آباد میں پولن الرجی کا باعث نہ بنیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر