
واشنگٹن میں سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول نے تعلیمی اداروں کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کر دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق جاری کردہ گائیڈلائن میں بتایا گیا ہے کہ ویکسین لینے والے اساتذہ اور بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ امریکا میں 12 سالہ بچوں کو بھی ویکسین دی جارہی ہے۔
سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد امریکا بھر کے اسکول کھولے جارہے ہیں جبکہ صرف خاص بیماریوں کا شکار بچوں کو آن لائن اسکول کی سہولت حاصل ہوگی۔
اسکول میں بچوں کے ڈیسک کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی ماسک گائیڈ لائنز بچوں اور والدین کیلئے پریشانی کا باعث ہیں، 12 سال کی عمر تک نہ پہنچنے والے بچے کیسے محفوظ ہوں گے۔
ماہرین نے مزید کہا ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو اب تک ویکسین نہیں دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں اسکول کھولنے کے حوالے سے مختلف ریاستوں کے مختلف قوانین ہیں جیسے کہ ورجینیا ، کیلیفورنیا نے تمام بچوں اور اساتذہ کیلئے ماسک ضروری قرار دیا ہے جبکہ ایریزونا ، ٹیکساس اور آئیوا میں اسکول میں ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News