Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد، دوسرا ٹیکسی ڈرائیور بھی گرفتار

Now Reading:

افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد، دوسرا ٹیکسی ڈرائیور بھی گرفتار

پاکستان میں اپنے فرائض انجام دینے والے افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی پر تشدد کے کیس میں ملوث دوسرے ٹیکسی ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کے کیس میں ایک تیسرے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعے میں دو ٹیکسیاں استعمال کی گئی تھیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی پر تشدد کے کیس میں ملوث ایک ٹیکسی ڈرائیور  پہلے ہی زیر حراست ہے۔

خیال رہے کہ 16 جولائی کو افغانستان کے سفیر کی بیٹی کو اسلام آباد میں اس وقت مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ اپنے بھائی کیلئے تحفہ خریدنے گئی تھی۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیئے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواء اور تشدد کا معاملہ ناقابلِ برداشت ہے، سفارت کاروں اور ان کے اہلِ خانہ کی سیکیورٹی کیلئے پُرعزم ہیں۔

Advertisement

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا تھا کہ افغان سفارت خانے نے اطلاع دی تھی کہ افغان سفیرکی بیٹی پر کار میں سوار ہوتے وقت حملہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر