
اختیارولی کا کہنا ہے کہ آج پی ڈی ایم کی قیادت آئندہ کا لائحہ عمل جاری کریگی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ترجمان اختیارولی خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم آج سوات گراسی گراؤنڈ میں عوامی قوت کا مظاہرہ کریگی قائدین خطاب کرینگے، شہبازشریف امیر مقام کیساتھ ریلی کی شکل میں گراسی گراؤنڈ پہنچینگے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور ڈاکٹر عباد اللہ مالم جبہ سے بڑی ریلی لیکر جلسہ گاہ پہنچیں گے، پی ڈی ایم پہلے سے زیادہ منظم اور پرعزم ہوکر عمرانی حکومت کو رخصت کر کے دم لے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News