
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور اپنی کتاب ’پریگنینسی بائبل‘ کے متنازع عنوان کی وجہ سے مشکل کا شکار ہو گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور کی اس کتاب کے عنوان پر بھارت کے ایک عیسائی مذہبی گروہ نےاعتراض کیا ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
عیسائی مذہبی گروہ نے اعتراض کیا ہے کہ اداکارہ کی کتاب کے عنوان نے ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔
کرینہ کی کتاب ، ’پریگنینسی بائبل‘ کا عنوان مہاراشٹرا کے بیڈ شہر میں ایک عیسائی گروہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا رہا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اس عیسائی برادری نے اداکارہ کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔
رپورٹس کے مطابق الفا اومیگا کرسچن مہاسنگھ ، آشیش شنڈے کے صدر نے شیوجی نگر پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی سیکشن 295-A (دانستہ اور مذموم حرکتوں کے تحت ، کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا) کے تحت اداکارہ سمیت تین افراد کے خلاف شکایت درج کی ہے۔
تاہم ابھی تک باضابطہ طور پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپورنے اپنی کتاب ’پریگنینسی بائبل‘ کے بارے میں سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ وہ بہت جلد اپنی کتاب شائع کرنے والی ہیں۔
اداکارہ کرینہ کپور کی یہ کتاب ’پریگنینسی بائبل‘ شائع ہونے سے پہلے ہی ایمیزون کی بیسٹ سیلر لسٹ میں شامل ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News