Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کی حکومت ترقیاتی کاموں کو ترجیح دے رہی ہے، مرتضٰی وہاب

Now Reading:

پیپلز پارٹی کی حکومت ترقیاتی کاموں کو ترجیح دے رہی ہے، مرتضٰی وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان، مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں پیپلز پارٹی کی حکومت ترقیاتی کاموں کو ترجیح دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے دو تلوار، تین تلوار، گزری، پنجاب چورنگی، برنس روڈ، سندھ سیکریٹیریٹ، صدر، پاکستان چوک، حقانی چوک اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر نے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب کو بریفنگ دی۔

دورے کے دوران بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

 بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا کہ کراچی میں سڑکوں کی تعمیر، پارکس کی بحالی، نالوں کی مرمت، سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے کام جاری ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں ڈرینج سسٹم کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔

Advertisement

سندھ حکومت کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لیے کاموں کو جلد مکمل کیا جائے۔

مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کراچی میں ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروا رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے اس شہر کو یکسر نظر انداز کردیا ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان، مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کو سبز باغ دکھائے ہیں اب عوام پی ٹی آئی کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں، شہری کسی بھی طرح ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر