پانی، مٹی صاف کرنے اور دوا پہنچانے والے روبوٹ تیار کر لیے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف کولاراڈو کے سائنسدانوں نے بہت ہی چھوٹے ، پھرتیلے ، خود سے تیرنے والے اور تیزرفتار نینوروبوٹس بنائے ہیں جنہیں صنعت، زراعت اور طب میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اب تک تیرنے والے جتنے بھی نینوروبوٹس بنائے گئے ہیں ان کے مقابلے میں یہ 20 گنا زائد تیزرفتار ہیں۔
[amazonad category=”Electronics”]
یہ بہت ہی باریک جوف سے گزرسکتے ہیں خواہ ان کی ساخت بھول بھلیوں جیسی ہی کیوں نہ ہو، اس طرح یہ آلودہ مٹی میں سرایت کرکے اس کی صفائی کرسکتے ہیں۔
اس کئے علاوہ یہ جسم کے اندر گوشت بھرے حصے میں پہنچ کر دوا ڈال سکتے ہیں یا پھر نہایت مؤثر واٹر فلٹر بناسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس کا ایک حصہ کیمیائی عمل انجام دیتا ہے اور دوسرا غیرسرگرم رہتا ہے۔
اس سے ایک طرح کا کیمیائی فیلڈ بنتا ہے اور یوں روبوٹ کسی سانپ کی طرح تیرتے ہوئے آگے بڑھتا رہتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
