
سلمان خان اور ان کی بہن کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ کی پولیس نے بالی ووڈ کے سلومیاں، ان کی بہن الویرا خان اور دیگر سات افراد کو سمن جاری کیے ہیں۔
[amazonad category=”Electronics”]
چندی گڑھ پولیس نے سلمان خان اور ان کی بہن الویرا خان کو مبینہ طور پر دھوکا دہی سے متعلق کیس میں طلب کیا ہے۔
اس کیس میں سلمان خان، الویرا خان اور سلمان خان کے فلاحی ادارے ’’بینگ ہیومن‘‘ کے دیگر سات افراد کا نام لیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق ارون گپتا نامی تاجر نے سلمان خان، ان کی بہن الویرا، بینگ ہیومن کے سی ای او سمیت دیگر عہدیداروں کے خلاف دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کروائی ہے۔
تاجر نے دعویٰ کیا ہے کہ بینگ ہیومن کے دو ملازموں نے ان سے چندی گڑھ میں فرنچائز کھولنے کے لیے کہا، میں نے ان کی بات سے اتفاق کیا۔
تاجر نے کہا بینگ ہیومن کے ملازمین نے بتایا کہ شوروم کھولنے میں سرمایہ کاری کی لاگت 2 کروڑ روپے آئے گی اور انہوں نے یہ کہہ کر بھی مجھ پر دباؤ ڈالا کہ شوروم کے افتتاح کے لیے سلمان خان آئیں گے۔
تاجرارون گپتا نے الزام لگایا ہے کہ شوروم کھولنے کے بعد انہیں کوئی اسٹاک نہیں ملا۔
بعد ازاں بینگ ہیومن کے ملازمین نے ان کی سلمان خان کے ساتھ ایک میٹنگ کا بھی اہتمام کیا تھا جب کہ اداکار سلمان خان نے اس معاملے کو سنبھالنے کا وعدہ کیا تھا۔
تاہم شوروم کھلنے کے ڈیڑھ سال گزرنے کے بعد بھی انہیں کچھ نہیں ملا۔
پولیس نے اس کیس کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان سمیت دیگر افراد کو جواب دینے کے لیے 13 جولائی تک کا وقت دیا گیا ہے۔ اگر اس معاملے میں کوئی مجرمانہ سرگرمی پائی جاتی ہے یا کوئی مجرم ہوا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سلمان خان جو اکثر قانونی معاملات، عدالتی مقدمات اور سماعتوں کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News