وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صحافت میں عارف نظامی ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سینئر صحافی اور تجربہ کار عارف نظامی کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں محمود خان نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ صحافت کے شعبے میں عارف نظامی ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے، صحافتی میدان میں مرحوم کی خدمات عرصہ دراز تک یاد رکھی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
