
ماہرین کی جانب سے مکئی کے دانوں میں موجود غذائیت انتہائی صحت بخش قرار دی گئی ہے، اس میں موجود وٹامن B1 اور B5 توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پٹھوں کے نئے خلیات بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، مکئی کے استعمال سے صحت پر متعدد طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں.
غذائی ماہرین کے مطابق چھلی، بھٹہ یا مکئی میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو کہ بے شمار امراض سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتا ہے
[amazonad category=”Auto”]
اس کے علاوہ اس میں موجود فائبر جسم کی توانائی بحال کرتا، کولیسٹرول لیول کی سطح متوازن بناتا اور نظامِ ہاضمہ کی کارکردگی درست رکھتا ہے جس کے نتیجے میں قبض کی شکایت سے نجات ممکن ہوتی ہے۔
مکئی کے استعمال سے کمزور بینائی کا علاج بھی ممکن ہے اس میں موجود Carotenoid ناصرف بینائی تیز کرتا ہے بلکہ وٹامن اے کے حصول کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہے۔
حالیہ امریکی تحقیق کے مطابق پاپ کارن صحت کے لئے نہایت فائدہ مند ہیں جن کا استعمال پھل اور سبزیوں کی طرح ہی مفید ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ ڈائٹنگ کرنے والے افراد کے لیے بھی پاپ کارن ایک بہترین آپشن ہے کیونکہ یہ فائبر اور منرلز سے بھرپور بہترین غذا ہے جس کے استعمال سے تادیر بھوک محسوس نہیں ہوتی۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ وزن کنٹرول میں رہے تو چاول کھانے کی بجائے مکئی کو ترجیح دیں، اس سے ملنے والی پروٹین کی وجہ سے کچھ ہی عرصے میں آپ کا وزن کم ہونے لگے گا۔
غذائی ماہرین کے مطابق جو لوگ مکئی کا استعمال کرتے ہیں ان میں بلڈ شوگر، انسولین کی مقدار مناسب حد تک کنٹرول میں رہتی ہے۔
واضح رہے کہ مکئی کو گرمیوں میں براہِ راست بھون کر بھی بطور اسنیک استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News