صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ خان صاحب ایسی ایسی گپیں مارتے ہیں کہ دنیا بھی حیران رہ جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ خان صاحب نے ورلڈ کپ تو ایک ہی دفعہ جیتا ہے مگر ورلڈ گپ ہر سال جیتتے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر، پاسپورٹ کو عزت، پی ایم ہاؤس، یونیورسٹی، آئی ایم ایف اور خدا حافظ کی تاریخی گپیں خان صاحب کا ہی کارنامہ ہے، کرائے کے ترجمان بھی یہ ہی کہتے ہیں۔
خان صاحب نے ورلڈ کپ تو ایک ہی دفعہ جیتا ہے مگر ورلڈ گپ ہر سال جیتتے ہیں ۔ ایسی ایسی گپ مارتے ہیں کہ دنیا بھی حیران رہ جاتی ہے۔ کڑوڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر،پاسپورٹ کو عزت، PM ہاؤس یونیورسٹی IMF خدا حافظ کی تاریخی گپیں خان صاحب کا ہی کارنامہ ہے۔ کراۓ کے ترجمان بھی یہ ہی کرتے ہیں
Advertisement— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) July 11, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News