گوجرانوالہ میں احساس پروگرام کا جھانسہ دے کر لوگوں سے فراڈ کرنے والے پانچ ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے، گینگ میں موجود خاتون سادہ لوح شہریوں کو فون کال کے ذریعے احساس پروگرام میں رجسٹر ہونے کاجھانسہ دیتی تھی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ شہریوں سے اکاؤنٹ کی تفصیل حاصل کرنے کے بعدملزمان لوگوں کے اکاؤنٹ خالی کروا لیتے تھے، ملزمان شہریوں سے ایزی پیسہ شاپ اور لوڈ سے شہریوں سے پیسے بٹورتے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے لیپ ٹاپ ،ایکسچینج اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے اور ملزمان کا دوران تفتیش درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سی پی او سرفراز احمد فلکی بتایا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے سخت اقدامات اپنائے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کاروائی تھانہ جناح روڈ کے علاقہ میں کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News