
لوگوں میں کھانسی، نزلہ و زکام اور بخار کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں ،کھانسی کی دو اقسام ہیں، ایک خشک کھانی اور دوسری تر کھانسی۔
خشک کھانسی عام طور پر سانس کی بیماریوں، جیسے نزلہ اور زکام کے بعد ہوتی ہے، جس کی وجوہات گلے میں بلغم کا نہ ہونا ہے ایسی صورت میں گلا کھانسی کو روکنے میں ناکام رہتا ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک کھانسی عموماً خود ہی ٹھیک ہوجاتی ہے لیکن اگر یہ دائمی ہوجائے تو اس کی دیگر علامات بھی ہوسکتی ہیں جیسے، دمہ، سینے میں جکڑن، سانس لینے میں دشواری اور گلے میں گرگراہٹ۔
ماہرین کے مطابق گرم پانی پینے، یا کھانسی کا شربت استعمال کر کے خشک کھانسی کی تکلیف سے راحت مل سکتی ہے۔
اس کے علاوہ دوسری اقسام تر کھانسی ہے ایسی کھانسی کو سینے کی کھانسی کا نام بھی دیتے ہیں، یہ کھانسی بلغم کے ساتھ آتی ہے، ایسی کھانسی عام طور پر انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔
اس کے لئے کھانسی کی دوائیں، جیسے کھانسی کے سیرپ کے قطرے، سینے کی مالش اور درد سے نجات دلانے والی ادویات سے بھی راحت مل جاتی ہے، اور اگر بیکٹیریل انفیکشن کھانسی کا سبب بن جائے تو مریض کو اینٹی بائیوٹک کی ضرورت بھی ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News