اوکاڑہ میں سفاک ملزمان نے بکری کو چوری کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، زیادتی کے دوران بکری کی موت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے تھانہ ستگھرہ میں درج مقدمہ کے مطابق پانچ ملزمان نعیم، ندیم، رب نواز اور دیگر نے شہری اظہر کی بکری چوری کرکے اسے ایک خالی گراؤنڈ میں زیادتی کا نشانہ بنایا، اس دوران بکری کی موت ہوگئی۔
مقدمہ مدعی کے مطابق وہ بکری کو تلاش کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچا تو ملزمان موقع سے فرار ہورہے تھے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News