پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مریم کی ڈھٹائی پر شرم بھی شرمندہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کشمیر میں مریم نواز کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رائیونڈ کی راجکماری کشمیر کے عوام کو والد کے دوغلے پن کی داستان سنارہی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ نواز شریف نے مودی اور سجن جندال سے یاری کیلئے کشمیری عوام کے جذبات مجروح کیے جبکہ ن لیگ اور پی پی نے بالائی علاقوں میں ڈرون حملے کروائے۔
خرم شیر زمان نے ی بھی کہا کہ دونوں جماعتوں نے لاکھوں کشمیریوں کی زندگیوں کے سودے کیے، تاریخ گواہ ہے نواز شریف نے بھارت جاکر کبھی حریت رہنماؤں سے ملاقاتیں نہیں کیا کرتے تھے۔
[amazonad category=”Electronics”]
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ مودی سے تحائف وصول کرنے کے بعد مریم مودی چاچو پر تنقید کررہی ہیں۔
خرم شیر زمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم کی ڈھٹائی پر شرم بھی شرمندہ ہے، کشمیر میں مریم کے چیخنے سے حقیقت تبدیل نہیں ہوگی۔
پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ووٹ چوری کرنا ن لیگ کا پیشہ ہے، مریم کی زبان پر ووٹ کی عزت جیسے بیانات زیب نہیں دیتے۔
خرم شیر زمان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، عمران خان کی کشمیر کیلئے جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سزا یافتہ ضمانتی کو کشمیر انتخابات میں شکست تھالی میں رکھ کر پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
