Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف اداکارہ کو عدالت کی جانب سے قید کی سزا سنا دی گئی

Now Reading:

معروف اداکارہ کو عدالت کی جانب سے قید کی سزا سنا دی گئی

معروف اداکارہ ایلسن میک کو عدالت کی جانب سے قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ ایلسن میک کو امریکی عدالت کی جانب سے متعدد خواتین کو پروفیشنل ٹریننگ دینے کی آڑ میں انہیں جنسی غلام بنائے جانے اور انہیں جسم فروشی کے لیے مجبور کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

 [amazonad category=”Mobile”]

گزشتہ روز اداکارہ کو دوبارہ بروکلین کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تاہم اداکارہ کی قید کی سزا رواں برس ستمبر میں شروع ہونے کا امکان ہے جب کہ ان کے ساتھی کیتھ رنائر کے خلاف ٹرائل جاری ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ پر الزام تھا کہ انہوں نے متعدد نوجوان اور خوبرو کم عمر لڑکیوں اور خواتین کو پروفیشنل ٹریننگ دینے کی آڑ میں ایک کمپنی کے پاس بھیجا، جہاں خواتین کو کمپنی کے بانی کیتھ رنائر کی جانب سے جنسی غلام بنایا جاتا تھا۔

Advertisement

کیتھ رنائر نے ’نیگزوم‘ نامی ایک ملٹی لیول مارکیٹنگ ٹریننگ کمپنی بنا رکھی تھی، جس کا مقصد متعدد افراد کو پروفیشنل ٹریننگ فراہم کرنا تھا۔

واضح رہے کہ اپریل 2019 میں اداکارہ نے بروکلین کی وفاقی عدالت میں خود پر عائد الزام کو قبول کیا تھا۔

38 سالہ ایلیسن میک نے عدالت میں شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اس فعل کو مکروہ، برا اور غیر قانونی تسلیم کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر