Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمنی کی چانسلر اعزازی ڈگری لینے کے دوران گاؤن میں الجھ کر رہ گئیں ، ویڈیو وائرل

Now Reading:

جرمنی کی چانسلر اعزازی ڈگری لینے کے دوران گاؤن میں الجھ کر رہ گئیں ، ویڈیو وائرل

جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز سے اعزازی ڈگری حاصل کرنے کے موقع پر روایتی گریجویشن لباس میں الجھ کر رہ گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل کو جان ہاپکنز یونیورسٹی نے اعزازی ڈگری سے نوازا جس کے لئے ایک سادہ لیکن باوقار تقریب بھی رکھی گئی تاہم پوری تقریب میں جرمنی کی چانسلر گاؤن میں ہی الجھی رہیں۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے انہیں اعزازی ڈگری دی گئی اور اس کے بعد گریجویشن کی تکمیل کی تقریب کے لئے مختص روایتی لباس کا ایک حصہ پہننے کو دیا گیا۔

انجیلا میرکل اس موقع پر گڑبڑا گئیں اور انہیں سمجھ نہیں آیا کہ اس اوڑھنی کو کس طرح لینا ہے جس پر ڈگری دینے والے یونیورسٹی کے پرنسپل نے ان کی مدد کی تاہم اس کے باجود بھی انجیلا میرکل الجھن کا شکار رہیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاؤن کو درست کرنے کی کوشش میں ناکامی پر انجیلا میرکل کے چہرے پر غصے کے آثار بھی نمایاں تھے۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر