Advertisement
Advertisement
Advertisement

شامی بینڈ کی بغیر بجلی کے بنائی ویڈیو مقبول

Now Reading:

شامی بینڈ کی بغیر بجلی کے بنائی ویڈیو مقبول

جنگ زدہ ملک شام کے میوزک بینڈ  سفر نے بجلی کا استعمال کیے بغیر ایک نئی میوزک ویڈیو ریلیز کی جو احساسِ محبت اور دردِ دل پر مبنی ایک عربی گانا ہے ۔

شام کے اس بینڈ کی یہ مکمل اندھیرے میں بنائی گئی میوزک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر صارفین نے بہت پسند کیا  اور ابھی تک اس ویڈیو کو 6 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں ۔

دمشق میں معاشی صورتحال اب دہائیوں پرانے تنازع کے جاری رہنے اور دورِ حاضر میں عروج پر ہونے کی وجہ سے پہلے سے بھی بدتر ہوگئی ہے ، جسکی وجہ سے شام کے کئی حصّے تباہی اور بدحالی کا شکار ہیں اور ایسے حالات میں بجلی کی سہولت شام کے لوگوں کے لئے ایک نایاب شے بن چکی ہے۔

جب گلوکار شادی صفادی اور بینڈ نے مل کر ایک کم بجٹ والی ویڈیو بنانے کے بارے میں سوچا تو انہیں بجلی کی بندش کے باعث مشکل کا سامنا تھا ۔

بینڈ ممبرز نے اس کا حل کچھ یوں تلاش کیا کہ بینڈ نے اپنے گانے يا-ويل-ويلي کی پوری ویڈیو بیٹری سے چلنے والے آلات کی مدد سے ایک چھوٹے سے کمرے میں شوٹ کی جو کہ ریلیز ہونے کے بعد چند ہی دنوں میں یوٹیوب پر6 ملین سے زائد ویوز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

Advertisement

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تمام بینڈ ممبرز نے سیاہ رنگ کی شرٹس پہنی ہوئی ہیں، ان کے آلات اور مائیکروفون ایل ای ڈی اسٹرپ لائٹس سے روشن ہیں۔

واضح رہے کہ شام میں 2011 کے بعد سے جاری تنازع نے ملک کے بنیادی انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے اور آدھی آبادی کو بے گھر کر دیا ہے۔

ملک کی اہم آئل فیلڈز کو حکومت کے حریفوں نے نقصان پہنچایا اور تباہ کردیا اور شام کی قومی کرنسی کی قدر کو شدید نقصان پہنچنے کی وجہ سے اب دوسرے ممالک سے بجلی خریدنا بھی ملک کے لئے تقریباً نہ ممکن ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر