Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوف میں مبتلا بچہ نایاب بیماری کا شکار

Now Reading:

خوف میں مبتلا بچہ نایاب بیماری کا شکار

بارہ سالہ برطانوی بچہ ایشٹن فشر ایک بہت ہی نایاب اور عجیب و غریب بیماری کا شکار ہے جس کے باعث وہ کھانے سے خوفزدہ رہتا ہے اور صرف پھلوں کے اجزاء والی دہی اور ایک خاص برانڈ کی سفید ڈبل روٹی ہی کھاتا ہے۔

ایشٹن کی یہ کیفیت پچھلے دس سال سے جوں کی توں برقرار ہے جس نے نہ صرف اس کے والدین اور اساتذہ کو بلکہ دوستوں کو بھی پریشان کیا ہوا ہے۔

شروع شروع میں ایشٹن کے والدین سمجھے کہ وہ بھی دوسرے بچوں کی طرح کھانے میں نخرے دکھا رہا ہے لیکن تمام کوششوں کے باوجود ایشٹن کی حالت بہتر ہونے کے بجائے خراب ہوتی گئی۔

وہ علاج کے لئے ایشٹن کو ہمیشہ عام ڈاکٹروں کے پاس لے جاتے رہے جو یہ مسئلہ سمجھ ہی نہیں سکے اور یہ مسئلہ جوں کا توں جاری رہا۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نوبت یہاں تک آپہنچی کہ ایشٹن کو کھانا پکنے کی خوشبو سے بھی خوف آنے لگا لہذا اس نے گھر والوں کے ساتھ کھانا پینا بھی چھوڑ دیا اور سب سے الگ تھلگ اپنے لئے لائی گئی مخصوص ڈبل روٹی اور دہی کھا کر گزارا کرنے لگا۔

Advertisement

اسکول میں داخل ہونے کے بعد بھی اس کا یہی معمول برقرار رہا اور اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ کبھی کچھ نہیں کھایا نتیجتاً وہ اسکول میں کچھ خاص دوست بھی نہیں بنا سکا۔

ایشٹن کی بیماری کا انکشاف گزشتہ ماہ اتفاقاً اس وقت ہوا جب غذائی مسائل کے خصوصی ماہر نے پہلی بار اس کا معائنہ کیا۔

وہ تھوڑی ہی دیر میں سمجھ گئے کہ یہ بچہ ایک ایسی نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہے جس کا شکار فرد چند مخصوص چیزوں کے سوا کچھ بھی کھانے سے ڈر جاتا ہے یہ نفسیاتی مسئلہ غذا کا خوف (فوڈ فوبیا) ہی کی ایک قسم ہے۔

مسئلے کا علم ہوتے ہی مختلف تدابیر اختیار کرتے ہوئے ایشٹن فشر کا علاج شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد سے اس کی طبیعت بتدریج بہتر ہورہی ہے اور اب وہ آہستہ آہستہ سینڈوچز، چپس، روسٹ اور چکن وغیرہ بھی کم مقدار میں کھانے لگا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر