
کراچی کے علاقے بھینس کالونی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے بھینس کالونی زیرو پوائنٹ کے قریب سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی جبکہ ،مقتول کی شناخت حضرت محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول مظفرآباد کالونی کا رہائشی جبکہ ریکوری کا کام کرتا تھا، مقتول گزشتہ شب سے لاپتہ تھا ۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال روانہ کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News