Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارے پیٹ کا دماغ ہماری سوچ سے بھی زیادہ ذہین ہے، تحقیق

Now Reading:

ہمارے پیٹ کا دماغ ہماری سوچ سے بھی زیادہ ذہین ہے، تحقیق

آسٹریلوی ماہرین نے جدید ترین تکنیکوں سے چوہوں کے معدوں میں اندرونی حصوں کا جائزہ لینے کے بعد دریافت کیا ہے کہ پیٹ میں موجود اعصابی خلیات کا مجموعہ ہماری سابقہ سوچ سے زیادہ  ذہین ہے۔

تفصیلات کے مطابق جس طرح کے اعصابی خلیات ہمارے دماغ میں پائے جاتے ہیں، اس سے ملتے جلتے اعصابی خلیے ہمارے پیٹ میں بھی ہوتے ہیں جو غذا کے ہضم ہونے سے متعلق کئی کاموں میں خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

یہ خلیے ہمارے معدے کی دیواروں کے سکڑنے اور پھیلنے سے لے کر کھانا ہضم ہونے تک درجنوں کاموں کی نہ صرف نگرانی کرتے ہیں بلکہ ضرورت پڑنے پر پیٹ اور معدے کے پٹھوں کو حکم بھی جاری کرتے رہتے ہیں۔

اسی صلاحیت کی بناء پر پیٹ میں اعصابی خلیوں کے اس مجموعے کو پیٹ کا دماغ بھی کہا جاتا ہے۔

یہ تحقیق چوہوں پر اس لئے کی گئی کیونکہ چوہوں کی بعض اقسام اندرونی طور پر انسانوں سے بہت ملتی جلتی ہیں جبکہ وہاں ہونے والے عوامل بھی انسانوں سے مشابہت رکھتے ہیں۔

Advertisement

جدید مشاہداتی تکنیکوں کے استعمال سے ماہرین پر انکشاف ہوا کہ پیٹ میں پایا جانے والا یہ اعصابی نیٹ ورک، ہماری سابقہ معلومات سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے جبکہ یہ بہت ہی منظم انداز سے غذائی ہاضمے کے عمل کو کنٹرول بھی کررہا ہے جس کا ہمیں پہلے علم نہیں تھا۔

یہ غذائی نالی کی ابتداء سے لے کر اختتام تک، ہر حصے میں حرکت اور رطوبتوں کی مقدار تک کو کنٹرول کرتا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ پیٹ میں دماغ ہمارے سابقہ اندازوں اور معلومات کے مقابلے میں پیچیدہ ہونے کے علاوہ زیادہ ذہین بھی ہے۔

یہ دریافت بہت اہم ہے لیکن اسے مکمل ہر گز نہیں کہا جاسکتا کیونکہ ابھی پیٹ میں موجود اعصابی خلیوں سے متعلق ابھی بہت سے سوالوں کے جوابات ملنا باقی ہیں۔

مزید تحقیقات کے ذریعے اس کی مزید تفصیلات حاصل کی جائیں گی تاکہ پیٹ کے اعصابی نظام کو سمجھ کر ہاضمے اور اس سے تعلق رکھنے والے مختلف مسائل، بشمول امراض کا بہتر علاج ترتیب دیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر