
شمالی بھارتی ریاست ہریانہ کی ایک چھ سالہ بچی نے سب کو حیران کردیا جب اس نے چند لمحوں میں 93 ائیرلائنز کو جہاز کی دم دیکھ کر شناخت کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ریکارڈ قائم کرنے والی اس کمسن بچی کا نام ارنا گپتا ہے، ہریانہ کے علاقے پنچکلا کی اس بچی کی غیر معمولی یادداشت نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔
اس نے یہ ریکارڈ حال ہی میں قائم کیا جب اس نے 93 ایئرلائنز کے جہازوں کے ٹیل کو دیکھ کر ان کے نام بتائے، اس نے سو کے قریب یہ نام صرف ایک منٹ میں بتائے۔
اس حوالے سے انٹر نیشنل بک آف ریکارڈ نے اس لڑکی کی شاندار پرفارمنس پر مبنی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس بچی نے میڈیا اداروں سے گفتگو میں کہا کہ میں ہمیشہ یہ سب کچھ کرنا چاہتی تھی، میری والدہ مجھے زیادہ سے زیادہ چیزیں سیکھنے کی ترغیب دیتی تھیں، اور یہ ان کی ہی کوششیں تھیں جس کے باعث میں یہ سارے نام اور تفصیلات یاد رکھ پائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News