عمرکوٹ میں چھور روڈ کے قریب موٹر سائیکل اور ڈاٹسن کے درمیان تصادم ہوا۔
تفصیلات کے مطابق تصادم کے نتیجے میں جاگیر موڑ کا رہائشی رامچند ولد کھیتوں کولہی شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ شدید زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار کو نازک حالت میں سول اسپتال عمرکوٹ لایا گیا اور ڈاکٹروں کی جانب سے طبعی امداد دینے کے بعد حیدرآباد ریفر کردیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے ڈاٹسن کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور ڈاٹسن بھی اپنی تحویل میں لے کر سٹی تھانے منتقل کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
