
ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کو تاریخ کی بدترین آتشزدگی قرار دی دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کے باروایں دن بھی ریسکو ادارے دن رات آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹھارہ طیارے، ستاون ہیلی کاپٹرز، نو ڈرونز، جبکہ پانچ ہزار سے زائد فائر فائٹرز اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا نے بتایا ہے کہ جنگلات کے قریب کے علاقے خالی کروالئے گئے ہیں جس کے باوجود اب تک آٹھ افراد ہلاک اور سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی کے جنگلات میں لگی آگ سے اب تک ہزاروں ایکٹر رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 47 اضلاع میں 217 مقامات پر لگی آگ پرقابو پا لیا گیا ہے، مزید تیرہ مقامات پر آگ بجھانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News