سابق وفاقی وزیرجنرل (ر)عبدالقادر نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے پاس بلوچستان میں اب کوئی قد آور شخصیت نہیں رہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سابق وفاقی وزیرجنرل (ر)عبدالقادر نے کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ صرف ٹریلرہے، کورونا کی وجہ سے محدود جلسہ کا انتظام کیا گیا، جلسے میں ہر ضلعی سے صرف 10 کارکنوں کا دعوت دی لوگوں محبت کی وجہ سے آئیں ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کو ہم نے خیر آباد کہہ دیا، بلوچستان میں ن لیگ کی اب کوئی قدآور شخصیت نہیں۔
عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا نظریاتی ووٹ ہمارے علاقوں میں موجود ہے۔ مسلم لیگ بلوچستان میں اب کوئی قد آور شخصیت نہیں رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی میں بھی بلوچستان میں قد آور شخصیت نہیں۔
سابق وفاقی وزیرجنرل (ر)عبدالقادر کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ شہداء زہری کے موقع پر پیپلز پارٹی کے قائدین نے ہمیں دلاسہ دیا۔ پیپلز پارٹی نے اپنی قابلیت پر آج اس صوبے میں پوزیشن بنائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
