
سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد ناصر خلیلی نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کےخلاف کاروائیوں میں آپریشن ٹیموں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس ریلوے لاہور کے حکم پر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی گئی جہاں سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد ناصر خلیلی کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن گڑھی شاہو مین بازار میں کیا گیا جبکہ دوکانوں کا قبضہ اصل لائسنسی کو دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ دوکانیں 19 لاکھ روپے میں مظہر علی نامی شخص کو نیلام کی گئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News