صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان نے گومل یونیورسٹی دورے پر صحافيوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں چند روز میں وزیراعظم عمران خان کا دورہ متوقع ہے۔ وہ یہاں گرین پاکستان کا خواب پورا کرنے آرہے ہیں۔
محب اللہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان گومل زام ڈیم پر بھی خصوصی دورہ کرینگے، ڈیرہ میں صحت کارڈ کی طرح کسان کارڈ تقسیم کرینگے اور ٹانک میں درابن کلاں اور چودھوان کے زاموں کا اعلان بھی کرینگے۔
صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت زراعت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جبکہ مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے زراعت کے شعبہ میں ترقی ہی خوشحال پاکستان کی ضامن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
