Advertisement

مستقل درد، موڈ، سوچ اور خیالات بدل سکتا ہے

نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مسلسل درد ہمارے احساسات اور جذبات کو یکسراندازمیں تبدیل کرسکتی ہے۔

ہماری پیشانی کے عقب میں موجود دماغی حصہ خوشی اور تکلیف کا احساس دلاتا ہے۔ لیکن یہی درد جب سوہانِ روح بن کر برقرار رہے تو اس سے ہماری بے چینی بڑھتی ہے ، ہم ڈپریشن کے شکار ہوسکتے ہیں اور خود ہماری شخصیت کے کئی پہلو بدلنے لگتے ہیں۔

نیورولوجیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف آسٹریلیا کی پروفیسر سلیویا گسٹِن کے مطابق  درد بڑھتا رہے اور مسلسل ہو تو ہمارے جذبات اور احساسات تبدیل ہونے لگتے ہیں۔

اسی لئے انہوں نے بہت دلچسپ تحقیق کی ہے ،مسلسل تکلیف جھیلنے والے اور اس سے محفوظ رضاکاروں کے دماغ کو دیکھا ہے اور نوٹ کیا ہے کہ درد آخر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایک خاص کیمیکل گیما امائنو بیوٹائرک ایسڈ یا گابا، پورے اعصابی نظام میں سگنل کے نظام پر نظر رکھتا ہے ،اس کا دوسرا کام یہ ہوتا ہے کہ یہ ہمارے جذبات اور احساسات کو قابو میں رکھتے ہوئے ہمیں تناؤ کا شکار نہیں ہونے دیتا۔

Advertisement

لیکن یہ نئی تحقیق پہلی مرتبہ بتاتی ہے کہ کس طرح دیرینہ تکلیف گابا کیمیکل کی پیداوار متاثر کرکے ان کے احساسات کو تبدیل کردیتی ہے اور اس کے ثبوت چوہوں کے تجربات سے بھی سامنے آتے رہے ہیں کہ انہیں درد دیا گیا تو کیمیکل کی پیداوار کم ہوئی لیکن انسانوں میں پہلی مرتبہ یہ ثبوت سامنے آئے ہیں۔

جب 48 رضاکاروں کو دیکھا گیا تو وہ درد سہہ رہے تھے اور یوں ان کے دماغ میں گابا کی پیداوار میں نمایاں فرق دیکھا گیا۔

اس سے دماغ کے ان حصوں پر اثر پڑتا ہے جو جذبات اور احساسات کو کنٹرول کرتے ہیں، یہ کیفیت بڑھ کر مستقل طور پر مزاج کا حصہ بن سکتی ہے اور تکلیف میں مبتلا کسی شخص کے مزاج کو طویل عرصے کے لئے تبدیل کرسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Next Article
Exit mobile version