Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائنوفارم ویکسین کی افادیت کے حوالے سے تحقیق کے حیران کن نتائج

Now Reading:

سائنوفارم ویکسین کی افادیت کے حوالے سے تحقیق کے حیران کن نتائج

نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ چینی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین سائنو فارم کرونا سے متاثرہ مریضوں کو لقمہ اجل بننے سے بچانے کے لئے انتہائی مؤثر ہے۔

چینی ویکسین سائنو فارم سے متعلق طبی تحقیق جنوبی امریکی ملک پیرو میں سامنے آئی، جو فروری سے جون تک جاری رہی تھی، محققین نے پیرو کے 4 لاکھ ہیلتھ ورکرز کو اس تحقیق میں شامل کیا تھا جن میں سے اکثر پر سائنو فارم ویکسین کا استعمال کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ ویکسین کووڈ کی علامات والی بیماری سے تحفظ کے لئے 50.4 فیصد تک مؤثر ہے جب کہ موت سے بچانے میں 94 فیصد کارآمد ہے۔

محققین نے کہا کہ ویکسین کی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لئے بوسٹر ڈوز کے بارے میں سوچنا چاہئیے، جس طرح کمبوڈیا اور متحدہ عرب امارات میں سائنو فارم کی دو خوراکیں لگوانے والوں کو ایسٹرازینیکا یا فائزر کی ایک خوراک بطور بوسٹر لگوائی گئی۔

پیرو کے محققین کا کہنا تھا کہ اگرچہ سائنوفارم ویکسین کی افادیت ان اقسام کے خلاف کم لگتی ہے مگر یہ عالمی ادارہ صحت کے طے کردہ معیار کے مطابق قابل قبول ہے کیوںکہ ٹرائلز کے تیسرے مرحلے میں ویکسین کی افادیت 78.1 فیصد تھی۔

Advertisement

پیرو میں کووڈ سے اموات کی شرح دنیا میں آبادی کے تناسب سے سب سے زیادہ قرار دی جاتی ہے جس کی وجہ ماہرین کورونا کی قسم لمباڈا کو قرار دیتے ہیں۔

لمباڈا امریکا اور جنوبی امریکی ممالک میں پھیلنے والی قسم ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ویکسین سے پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز کے خلاف مزاحمت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر