Advertisement
Advertisement
Advertisement

ظاہری علامات کے بغیر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کتنے ہیں؟

Now Reading:

ظاہری علامات کے بغیر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کتنے ہیں؟

امریکی اور کینیڈین ماہرین کے تازہ اور جامع تجزیئے سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کم از کم 35 فیصد افراد میں اس کی علامات نمودار نہیں ہوتیں۔

اس تحقیق کا مقصد یہی تھا جس میں دو الگ الگ اقسام کے 350 مطالعات کا جامع تجزیہ کرنے کے بعد نتائج اخذ کیے جائیں۔

ان میں سے ایک قسم کے مطالعات میں ابتدائی طور پر ٹیسٹ کیے گئے افراد میں کورونا وائرس موجود تھا لیکن اس کی علامات نہیں تھیں، البتہ کچھ دن بعد ان میں کورونا وائرس کی چند ایک علامات ظاہر ہوئیں اور یہ شرح 36.9 فیصد دیکھی گئی۔

دوسری قسم کے مطالعات میں وہ افراد شامل تھے جن میں ٹیسٹ کے بعد کورونا وائرس کی موجودگی سامنے آئی تھی مگر اُن میں وائرس سے متاثر ہونے کی کوئی علامت، بعد میں بھی ظاہر نہیں ہوئی اور یہ تعداد 35.1 فیصد رہی۔

اس کے علاوہ مجموعی طور پر 40 فیصد متاثرین ایسے تھے جن میں پہلی بار ٹیسٹنگ کے وقت کورونا وائرس ضرور موجود تھا لیکن اس کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تجزیئے کے نتائج کو حتمی نہ سمجھا جائے کیونکہ کورونا وائرس کی عالمی صورتِ حال میں مسلسل تبدیلی آرہی ہے تاہم اب تک کے لئے ان کا تجزیہ بڑی حد تک قابلِ اعتماد ضرور قرار دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک ظاہری علامات کے بغیر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے بارے میں جتنے بھی اندازے لگائے گئے ہیں وہ خاصے مبہم ہیں جن میں یہ شرح 20 فیصد سے 80 فیصد تک بیان کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر