Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی طیارے سے گر کر ہلاک ہونیوالا دوسرا شخص معروف کھلاڑی نکلا

Now Reading:

امریکی طیارے سے گر کر ہلاک ہونیوالا دوسرا شخص معروف کھلاڑی نکلا

کابل سے مسافروں کو لانے والے طیارے سے گر کر ہلاک ہونے والے دوسرے شخص کی شناخت ہو گئی ہے۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق  دوسرا شخص افغانستان فٹبال ٹیم کا کھلاڑی ذکی انواری تھا، جو گزشتہ پیر کو کابل ہوائی اڈے سے امریکی طیارے کے باہر لٹکا اور کچھ دوری کے بعد گر کر ہلاک ہو گیا۔

جنرل اسپورٹس اتھارٹی نے ذکی انواری کی موت کی تصدیق کی ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ اتوار طالبان کے کابل پر کنڑول کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد کابل ہوائی اڈے پر جمع ہو گئی تھی جن کی کوشش تھی کہ جہازوں میں سوار ہو کر افغانستان سے نکل جائیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جہاز سی 17 میں چھ سو سے زائد افراد سوار ہو کر افغانستان سے نکل آئے تھے جبکہ کچھ افراد جہاز کے باہر لٹک گئے تھے جو اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد گر کر ہلاک ہو گئے۔

Advertisement

اس سے قبل امریکی طیارے سے گر کرہلاک ہونے والا ایک ڈاکٹر تھا جس کی شناخت محمد فدا کے نام سے کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر