
سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سب ملکر کھوسہ صاحب کو سپورٹ کریں اور انھیں کامیاب کریں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و اپوزیشن لیڈر سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار لطیف کھوسہ صاحب بہت سینیئر وکیل ہیں اور وہ بہت مختلف الیکشن لڑ چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سردار لطیف کھوسہ صاحب پی ایل ایف کے صدر بھی ہیں تو سب ملکر کھوسہ صاحب کو سپورٹ کریں اور کامیاب کریں۔
سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ سردار لطیف کھوسٹ پیپلز پارٹی میں بہت سے اہم عہدوں پر بھی کام کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News