Advertisement
Advertisement
Advertisement

دی لارڈ آف دی رنگز ٹی وی سیریز کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

Now Reading:

دی لارڈ آف دی رنگز ٹی وی سیریز کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

ایمیزون کی اربوں ڈالر لاگت سے تیار ہونے والی سیریز ‘دی لارڈ آف دی رنگز’ کا ٹی وی ورژن ستمبر 2022 میں شروع ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمیزون نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں پہلے سیزن کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور پلیٹ فارم کی جانب سے شو کی کچھ تصاویر بھی ریلیز کی گئی ہیں۔

ایمیزون اسٹوڈیوز کی سربراہ جینییفر سالک نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سفر 2 ستمبر 2022 کو ہماری اصل دی لارڈ آف دی رنگز سیریز کے پریمیئر کے ساتھ شروع ہورہا ہے۔

نیوزی لینڈ کے سرکاری عہدیداران کے مطابق ایمیزون شو کے پہلے سیزن کی شوٹنگ پر تقریباً 46 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خرچ کر رہا ہے۔

ان کے مطابق ایمیزون شو کے 5 سیزنز بنانے کی توقع کررہا ہے، جس کے بعد یہ اب تک کی سب سے مہنگی ٹی وی سیریز بن جائے گی۔

Advertisement

ایمیزون کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پہلا سیزن 240 سے زائد ممالک میں دستیاب ہوگا، جس کی نئی اقساط ہفتہ وار ریلیز ہوں گی۔

اس سیریز کا پلاٹ مصنف جے آر آر کی کتابوں دی ہوبٹ اور دی لارڈ آف دی رنگز میں بیان کردہ ہزاروں سال قدیم واقعات سے متعلق تصوراتی دنیا پر مبنی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر