لاہور آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ مینار پاکستان میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے ٹیمیں دن رات مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ نادرا کو 60 ملزمان کی تصاویر بھجوادی گیں ہیں جبکہ اب تک شناخت کے بعد 30 افراد کو گرفتاربھی کیا جا چکا ہے۔
انعام غنی کا کہنا تھا کہ جیو فینسنگ کے ذریعے بھی گرفتاریاں عمل میں لا ئی جا رہی ہیں جبکہ واقعے میں جو دفعات لگائیں گیں ہیں انکی سزائیں عمر قید یا سزائے موت ہے۔
آئی جی پنجاب انعام غنی کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعہ سزا دلوا ئی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News