Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت: پاؤں سے لکھ کر امتحان پاس کرنے والا طالبعلم

Now Reading:

بھارت: پاؤں سے لکھ کر امتحان پاس کرنے والا طالبعلم

دنیا میں بہت سے لوگ اپنی معذوری کو کمزوری نہیں سمجھتے اور ان میں کچھ کر گزرنے کی لگن ہوتی ہے جس کے سبب وہ کامیاب بھی ہوجاتے ہیں، ایسے ہی ایک بھارتی طالبعلم نے پاؤں سے لکھ کر امتحان پاس کر لیا۔

بھارتی شہر لکھنؤ سے تعلق رکھنے والا  طالب علم توشار وشواکرما جو کے بارہویں جماعت کا طالب علم ہے پیدائشی طور پر ہاتھوں سے معذور ہے لیکن پڑھائی کے شوق نے ان کے ذہن میں کبھی اس خیال کو حاوی نہ ہونے دیا کہ وہ معذور ہیں اور لکھ نہیں سکتے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں توشار نے بارہویں جماعت کے امتحانات میں پیر کے انگوٹھے سے لکھ کر کامیابی حاصل کی اور 70 فیصد نمبر حاصل کیے۔

انجینئر بننے کے خواہشمند توشار نے بتایا کہ اسکول میں داخلے کی سب سے بڑی رکاوٹ یہ تھی میں لکھوں گا کیسے؟ میں نے پڑھائی کا آغاز کیا اور لکھنے کے لئے پاؤں کے انگوٹھے کو ہاتھوں کی جگہ استعمال کرنا شروع کردیا۔

طالب علم کا کہنا تھا کہ میرے والد ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں، انہوں نے میرے داخلے کے لئے کئی اسکولوں کے چکر لگائے اور بالآخر ایک اسکول میں مجھے داخلہ مل گیا، دن بھر کے 6 گھنٹے میں پاؤں سے لکھنے کی کوشش کرتا تھا تاکہ لکھائی میں تیزی لاسکوں۔

Advertisement

توشار نے مزید کہا کہ میری پیدائش کے بعد والدین کو معلوم ہوا کہ دونوں ہاتھ کام نہیں کرتے جسے کبھی میں نے کمی کے طور پر نہیں لیا، جب مجھ سے بڑے دو بہن بھائی نے اسکول جانا شروع کیا تو مجھے بھی شوق ہوا جس کے بعد میں ںے والدین سے درخواست کی تھی۔

دوسری جانب اساتذہ کا کہنا تھا کہ توشار نے بورڈ کے امتحانات میں نہ ہی اضافی وقت مانگا اور نہ ہی لکھنے کے لئے کسی سے مدد کی درخواست کی بلکہ انہوں نے خود ہی امتحانات مکمل کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر