ٹیکنالوجی ماہرین کی جانب سے واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی مشکلات حل کردی گئی ہیں۔
واٹس ایپ ایک مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے جس کے ذریعے باآسانی پیغامات ایک دوسرے کو بھیجے جاسکتے ہیں لیکن بعض اوقات کوئی غلط میسج چلا جاتا ہے جسے پڑھنے سے پہلے ہی ڈیلیٹ کردیا جاتا ہے۔
درحقیقت جب کوئی صارف کسی انفرادی یا گروپ چیٹ سے کوئی پیغام ڈیلیٹ کرتا ہے ‘دس میسج از ڈیلیٹڈ’ لکھا آجاتا ہے۔
اس ڈیلیٹ میسج کو پڑھنے کے لئے ٹیکنالوجی ماہرین نے ایک ایسی ایپ تلاش کی جس کی مدد سے وہ ڈیلیٹ شدہ پیغامات بھی پڑھ سکتے ہیں۔
اس ایپ کا نام ’وامر‘ (WAMR) ہے، جسے گوگل پلے اسٹور سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

وامر کی مدد سے صارف اپنے واٹس ایپ نوٹی فکیشن کو بھی ترتیب دے سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق ایپ انسٹال کرنے کے بعد واٹس ایپ کے پیغامات اس کے کیشے میں محفوظ ہوجاتے ہیں، جنہیں باآسانی پڑھ کر اپنی مرضی کے مطابق ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔
اس ایپ کی مدد سے تصاویر، ویڈیوز سمیت دیگر چیزیں بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
