Advertisement

شہباز شریف آئندہ بھی کراچی سے الیکشن لڑیں گے ، رانا مشہود

مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مشہود نے کہا کہ شہباز شریف آئندہ بھی کراچی سے الیکشن لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مشہود نے کہا کہ قرضے نہ لینے کی بات کرنے والے حکمرانوں نے ملک کو قرضے میں پھنسا دیا ہے ، پاکستان پر ایسے لوگ مسلط ہو چکے ہیں جن کو افغانستان کے مسئلے پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کا دعوی کرنے والے حکمران کا کوئی فون اٹھانے کو تیار نہیں ان تمام حالات کے اندر پی ڈی ایم کو بنانے کا مقصد ان کی نا اہلی کو عوام کے سامنے لایا جائے ، شہباز شریف کا کراچی ایئر پورٹ ہر والہانہ استقبال کیا جائے گا۔

رانا مشہود نے کہا کہ شہباز شریف آئندہ بھی کراچی سے الیکشن لڑیں گے ، اب وقت آ گیا ہے کے اس ٹولے کا کڑا احتساب کیا جائے ، موجودہ حکمرانوں سے ان کی کرپشن کا بھی حساب لیا جائے ، شہباز شریف کراچی میں اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے ، پارٹی کا دفتر ایک مقدس جگہ ہے ، جن لوگوں نے مسلم لیگ ہاؤس ہر حملہ کیا ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مشہود نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں ، کراچی ڈویژن اور مسلم لیگ ہاؤس پر قبضہ توڑ پھوڑ قابل مذمت ہے ، مفتاح اسماعیل سمیت چالیس دوستوں نے استعفی دیا ہے ، اس کا مجھے نہیں معلوم کراچی ڈویژن کے صدر اور مفتاح اسماعیل کے حوالے سے احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اگر ہم پنجاب حکومت گرانا چاہیں تو 48 گھنٹے کافی ہیں ، ہمارا منشور حکومت کو گرانا نہیں پاکستان کو مستحکم کرنا ہے ، مسلم لیگ ن کا اصول رہا ہے کہ مسلم لیگ ن الزام تراشی کی سیاست نہیں کرتی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مشہود نے کہا کہ اس وقت حکومت الزام تراشی پر کام کر رہی ہے ، ہمارا مقابلہ کرپشن سے ہے ، فری اینڈ فیئر الیکشن ہو تو آئندہ حکومت نواز شریف کی ہو گی باتوں سے فرق نہیں پڑتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version