
پاکستان مسلم لیگ ہاؤس کارساز پر لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی کا معاملہ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل کے پارٹی عہدے سے استعفے کے بعد استعفوں کی لائن لگ گئی اور اس کے باعث پاکستان مسلم لیگ ن سندھ میں پھوٹ پڑ گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے 8 اگست کو ہنگامہ آرائی کرنے والے کارکنان کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر استعفیٰ دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر طارق علی خان، نائب صدر کراچی راجہ سعید، جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن یوتھ ونگ سلمان خان، محمد اکرم نے بھی مفتاح اسماعیل کی حمایت میں پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کامزید کہنا تھا کہ ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے غیر فعال ہونے پر مفتاح اسماعیل اور پارٹی قیادت میں ناراضگی ہوئی جبکہ حقیقاتی کمیٹی میں احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، رانا مشود، کھیل داس کوہستانی اور شیخ وقاص اکرم شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News