
قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لئے سب سے زیادہ کردار پاکستان نے ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن اور سیاسی استحکام پاکستان کی خواہش ہی نہیں ضرورت بھی ہے۔
معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لئے سب سے زیادہ کردار پاکستان نے ادا کیا،طالبان اور افغان حکومت کو جلد از جلد مذاکرات کر کے حل نکالنا ہوگا۔
قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے پاس سوائے مل کر کام کرنے کے کوئی آپشن نہیں، افغانستان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان اور امریکا کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News