Advertisement

کشمیریوں نے حق پر قائم رہ کر سنت امام حسین کو زندہ رکھا ہوا ہے، چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے حق پر قائم رہ کر سنت امام حسین کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد سرور نے  یوم عاشورہ پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعلی مقاصد ، استقامت اور حق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے ، کشمیریوں نے کربلا کی طرح کشمیر کو بھی معرکہ حق و باطل کی ایک عظیم مثال بنا دیا ہے۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین نے شہادت پا کر تاریخ اسلام میں اس دن کو قیامت تک خاص بنا دیا ہے ،  صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خدائے بزرگ و برتر کے حضور سرخرو ہوا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جذبہ شبیری مسلمانوں کے ایمان و یقین، سچائی اور اصول پرستی کی روایت کو جلا بخشتا ہے ،  یہ دن آج ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version