Advertisement

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان

ترجمان

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے بیان دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو چند معمولی چوٹیں آئیں ہیں تاہم وہ ٹھیک ہیں ، ہمیں ایف ایم سی کارزویل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ایک ساتھی قیدی کے حملے کی اطلاع ملی۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں ہمارے سفارت خانے اور ہیوسٹن میں قونصل خانے نے فوری طور پر متعلقہ امریکی اتنطامیہ سے معاملہ اٹھایا ، ہیوسٹن میں ہمارے قونصل خانے نے فوری طور پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خیریت جاننے کے لیے دورہ کیا ، ہم نے متعلقہ امریکی انتظامیہ سے معاملے پر باقاعدہ شکایت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ہم نے امریکی انتظامیہ کو واضح کیا کہ وہ معاملے کی فوری تحقیقات اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا خیال رکھیں ، واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ اور ہوسٹن کا قونصل خانہ ڈاکٹر عافیہ کی قید کے دوران ان کی دیکھ بھال کی ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version