قومی وطن پارٹی کے مرکزی صدر آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اب تک عمل نا ہوسکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارٹی کے مرکزی صدر آفتاب شیر پاؤ کا وطن کور پشاور میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوتا تو آج یہ درپیش مسائل کا با آسانی حل نکالا جاسکتا تھا ۔
آفتاب شیرپاو نے کہا کہ افغانستان میں قائم ہونے والا عدم استحکام ہمارے حق میں بہتر نہیں ہے، مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں جنگ بندی ختم کی جائے ،نہیں تو اثرات پورے خطے پرنمودار ہوں گے ۔
قومی وطن پارٹی کے مرکزی صدر آفتاب شیر پاؤ نے مزید کہا کہ حکومت منصوبہ بندی کرے کے افغانستان سے آنے والوں کو ملک میں کیسا رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News