Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دو ہفتوں میں شدید سردی اور گرمی ؛حیرت انگیز موسمی تبدیلی سے شہری حیران

Now Reading:

دو ہفتوں میں شدید سردی اور گرمی ؛حیرت انگیز موسمی تبدیلی سے شہری حیران

جاپان دنیا کا ایسا ملک ہے جہاں موسم کی شدت میں بہت تیزی سے اضافہ اور کمی دیکھنے میں آرہی ہے، جاپانی جزیرے ہوکائیدو میں محض دو ہفتوں کے دوران شدید گرمی اور شدید سردی نے شہریوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں ایک جزیرہ ایسا بھی ہے جس کے شہری 14 دن دو موسم کا سامنا کرتے ہیں، ہوکائیدو میں 29 جولائی کو موسم گرما میں اتنی شدت آئی کہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

ہوکائیدو کا موسم 14 روز کے اندر ایسا تبدیل ہوا کہ درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا، یہاں تک کہ شہریوں کے منہ سے بھاپ نکلنے لگی۔

اگست کے اوائل میں اولمپک مقابلوں کی انتظامیہ نے مردوں کے میراتھون ایونٹ کو ہوکائیدو کے ایک شہر ساپورو میں اس توقع کے ساتھ منتقل کیا تھا کہ وہاں درجہ حرارت بہتر ہوگا مگر اگست کے آغاز پر وہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ دارالحکومت ٹوکیو میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا، جس کے باعث حاضرین اور کھلاڑیوں میں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بارشوں کا نیا سلسلہ کتنے دن تک جاری رہے گا؟ اہم پیشگوئی
شدید گرمی کے بعد طوفانی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
بارش کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے عوام کو خوشخبری سنادی
بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
گرمی سے تنگ کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
کراچی میں سورج کا راج برقرار، گرم اور خشک موسم سے شہری نڈھال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر