Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہاتھیوں کے درمیان جان لیوا لڑائی؟ ویڈیو وائرل

Now Reading:

ہاتھیوں کے درمیان جان لیوا لڑائی؟ ویڈیو وائرل

تھائی لینڈ کے پارک میں ہاتھیوں کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، اس واقعے کی حقیقت جان کر یقیناً آپ دم بخود رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے دو ہاتھیوں میں سے ایک ہاتھی کا مجسمہ ہے، مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح حقیقی ہاتھی نے مجسمے کو سونڈ سے حملہ کرکے گرا دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ تھائی لینڈ کے کھاؤ یائی نامی پارک میں پیش آیا جہاں استقبالیہ کے مقام پر ہاتھی کا مجسمہ رکھا گیا تھا ،ابتدائی طور پر ہاتھی نے سونڈ سے نقلی ہاتھی سے کھیلنے کی کوشش کی ممکنہ طور پر وہ غیردانستہ طور پر مجسمے کو اپنا ساتھی سمجھ رہا تھا۔

ممکن ہے کہ ہاتھی نے جان بوجھ کر نہیں گرایا بلکہ غلطی سے سونڈ لگنے کے باعث مجسمہ گرا ہے تاہم حقیقت واضح نہیں ہوسکی، سوشل میڈیا صارفین ویڈیو سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق ہاتھی پارک میں غذا تلاش کرتا ہوا مجسمے کے پاس آیا تھا جس کے بعد یہ واقعہ رونما ہوا۔

Advertisement

پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہاتھی نے قریبی جنگل سے پارک کی طرف رخ کیا تھا، مختصر جنگ کے بعد جانور کو واپس جنگل بھیج دیا گیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر