Advertisement

جس کا منہ بڑا اس کا بھی بڑا نام ہے،بڑے منہ والی خاتون کروڑ پتی بن گئیں

31 سالہ امریکی ٹک ٹاکر خاتون نے دنیا میں سب سے بڑا منہ ہونے کے باعث گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ جیت لیا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون دنیا میں سب سے بڑا منہ ہونے کے باعث ناصرف ٹک ٹاک اسٹار بن گئی ہیں بلکہ لاکھوں روپے ماہانہ کما کر کروڑ پتی بھی بن چکی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے انہیں دنیا میں سب سے بڑا منہ ہونے کے باعث ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ بھی دے دیا ہے۔

ان کے منہ کا گیپ 6.52 سینٹی میٹر یعنی 2.56 انچ ہے۔

Advertisement

ان کے 17 لاکھ سے زائد فالوورز ان کی ویڈیو کے منتظر رہتے ہیں اور ہر ویڈیو پر انہیں 10 سے 15 ہزار ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے جو کسی بھی طرح لاکھوں روپے سے کم نہیں۔

ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں وہ سالم سیب کو توڑے بغیر اپنے منہ میں رکھتے نظر آتی ہیں جبکہ ایک اور ویڈیو میں وہ بڑا ڈونٹ کھاتی دکھائی دیتی ہیں۔

سمانتھا رامسڈیل نامی ان خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنوبی نورواک میں دانتوں کے ڈاکٹر سے منہ کی پیمائش کروائی ہے جس سے تصدیق ہوئی کہ دنیا بھرکی خواتین میں ان کا جبڑا بڑا ہے ۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو اپنے گانوں اور مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سےمتعارف کرانا چاہتی تھیں، لیکن یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ انہیں بڑے منہ کی وجہ سے اتنی شہرت بھی ملے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اکثر افراد کو لفٹ میں سر چکرانے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
مئی کا مہینہ کن 4 ستاروں کیلئے خوشیوں سے بھرا ہوگا؟ ماہر فلکیات نے بتادیا
اکثر افراد کو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ اس کا حل جان لیں
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
مس یونیورس 2024، تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل کے شامل ہونے کا امکان
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version