
دنیا اس وقت کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے نارمل زندگی گزارنے کی جدوجہد میں مصروف ہے اور ماسک پہننا اس وقت ہر ایک زندگی کا لازمی جزو بن چکا ہے۔
ایسے میں اب تو جانور بھی جو کہ اس کرہ ارض پر انسانوں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں وہ بھی ماسک سے مانوس ہوگئے ہیں، اور اسے استعمال کرکے دیکھنا چاہتے ہیں کہ اس سے کیا ہوتا ہے۔
بھارت میں ایک بندر نے سڑک پر پڑے ایک ماسک کو اٹھایا، دلچسپ امر یہ ہے کہ وہ ایک لمحے کو رکا اور پھر اس نے ماسک اپنے چہرے پر پہن لیا اور ایک مرتبہ پھر بڑے فخر سے سینہ پھلا کر چلنے لگا۔
بندر کی اس حرکت پر مبنی ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئی ہے جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین خوب محظوظ ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News