Advertisement
Advertisement
Advertisement

جلد کو صحت مند اور محفوظ رکھنے کے آسان طریقے

Now Reading:

جلد کو صحت مند اور محفوظ رکھنے کے آسان طریقے

خوبصورت نظر آنا خواتین کا حق اور خواب ہوتا ہے اور وہ اس کے لئے لاکھوں جتن بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں، اس مقصد کے لئے خواتین جلد پر مہنگی سے مہنگی کریمیں اور لوشن استعمال کرتی ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ خواتین کی خوبصورتی کا تمام تر انحصار صحت مند جلد پر ہے اگر اسکن صحت مند ہوگی تو آپ خود بخود دلکش اور خوبصورت نظر آئیں گی۔

ماہر امراض جلد ڈاکٹر خرم مشیر نے چند اہم اور مفید مشورے دیئے کہ جس پر عمل کرکے خواتین اپنی جلد کو تروتازہ اور صحت مند رکھ سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین خوبصورت اور آئیڈیل جِلد کے لئے ٹریٹمنٹ کروانے کے بجائے خود بھی اپنی جِلد کاخیال رکھ سکتی ہیں لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ اپنی روزمرہ روٹین میں اسکن کیئر کو شامل کریں کیونکہ جلد کو روزانہ کی بنیادوں پر توجہ درکار ہوتی ہے۔

ڈاکٹر خرم کا کہنا تھا کہ وہ خواتین جو باقاعدگی کے ساتھ اپنی جِلد کا خیال رکھتی ہیں، وہ جِلد کے مختلف مسائل سے محفوظ رہتی ہیں اور یہی نہیں بلکہ جِلد کی باقاعدہ حفاظت چہرے کو بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اکثر لڑکیاں جو چار کریموں کے ملاپ کے ساتھ بنائے گئے پیسٹ کو استعمال کرتی ہیں وہ بے حد خطرناک ہے اس کے نتائج بہت بھیانک ہوتے ہیں کیونکہ اس سے جلد پھٹنا شروع ہوجاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روزانہ ایک چمچ دیسی گھی کھانا ضروری ہے، ملتانی مٹی، ہلدی، بادام کی کلی اور لال مٹی یہ چیزیں جلد کے لئے انتہائی فائدہ مند ہیں اس سے چہرے پر قدرتی چمک اور گلو آتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر